Extended Programme on Immunization (EPI) Pakistan

EPI stands for Expanded Programme on Immunization. It is a public health programme launched by the World Health Organization (WHO) in 1974 with the goal of making vaccines available to children around the world. The focus of EPI is to provide vaccination against important vaccine-preventable diseases such as polio, measles, tuberculosis, tetanus, diphtheria and other childhood infections.

The programme has played an important role in reducing vaccine-preventable diseases and childhood deaths globally. In many countries, EPI is now a routine part of healthcare delivery.

👉 Want to know which vaccines your child still needs? Use our EPI Vaccine Schedule Tool and enter the date of birth.

Expanded Programme on Immunization Pakistan

Pakistan EPI vaccination schedule showing routine childhood immunization vaccines from birth to 15 months.
Pakistan Expanded Programme on Immunization (EPI) routine vaccination schedule for children.

The Expanded Programme on Immunization (EPI) in Pakistan was established in 1978. The programme covers the provinces and regions of Pakistan through the national immunization programme.

The provincial and regional health authorities are responsible for carrying out immunization activities, while the Federal Directorate of Immunization (FDI) provides national coordination, policy and technical guidance, vaccine procurement and supply, monitoring, surveillance and support for the implementation of the programme.

The main purpose of EPI Pakistan is to protect children against vaccine-preventable diseases through routine childhood immunization.

Diseases Covered in the Expanded Programme on Immunization in Pakistan

Pakistan's EPI programme provides vaccination against 12 vaccine-preventable diseases. These include:

  1. Childhood tuberculosis
  2. Poliomyelitis
  3. Rotavirus diarrhoea
  4. Diphtheria
  5. Pertussis
  6. Tetanus
  7. Hepatitis B
  8. Haemophilus influenzae type b (Hib)
  9. Pneumococcal disease
  10. Measles
  11. Rubella
  12. Typhoid

Pakistan EPI Routine Immunization Schedule

The routine EPI vaccination schedule in Pakistan provides vaccines at specific ages from birth through the early months of childhood.

AgeVaccines
At BirthBCG + OPV-0 + Hepatitis B
6 WeeksOPV-1 + Pentavalent-1 + PCV-1 + Rotavirus-1
10 WeeksOPV-2 + Pentavalent-2 + PCV-2 + Rotavirus-2
14 WeeksOPV-3 + Pentavalent-3 + PCV-3 + IPV-1
9 MonthsMR-1 + TCV + IPV-2
15 MonthsMR-2

Key terms: OPV = oral polio drops, IPV = polio injection, Pentavalent = 5-in-1 vaccine, PCV = pneumococcal, MR = measles-rubella, TCV = typhoid.

✅ اپنے بچے کی باقی ویکسینز کی تاریخیں جاننے کے لیے ہمارا ای پی آئی ویکسین شیڈول ٹول استعمال کریں۔

Sources: EPI Pakistan | WHO EMRO | UNICEF Pakistan | Reviewed Oct 2026 by Dr. Mohd Kamran Karim

The exact immunization schedule should always be checked with the latest guidance from Pakistan's Federal Directorate of Immunization (EPI) because vaccination recommendations and programme schedules can be updated.

Find Your Nearest EPI Vaccination Centre

Tap below to search EPI centres and government hospitals near your location.

Find EPI Centre Near Me

EPI Centres in Major Cities of Pakistan

Tap your city below to find the nearest EPI vaccination centres and government hospitals on Google Maps.

Centre timings and vaccine availability can vary. It is best to confirm with the centre before visiting.

Goal of EPI Pakistan

The goal of the EPI programme is to protect children against vaccine-preventable diseases through routine immunization.

The current routine programme focuses on children from birth through 15 months of age, along with vaccination services for pregnant women where applicable.

Important Note

Vaccination schedules can be updated by national immunization authorities. Parents should follow the latest Pakistan EPI schedule and consult a qualified healthcare professional or their nearest EPI vaccination centre if a child has missed a vaccine dose.
Dr. Mohd Kamran Karim
Dr. Mohd Kamran Karim
MBBS, MCPS (Paediatrics) • 8+ Years Clinical Experience
Founder of Healthensia. Practicing physician specializing in child health, common illnesses, and preventive care. Read Full Bio →

اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs)

EPI کا مکمل نام کیا ہے؟

EPI کا مکمل نام Expanded Programme on Immunization ہے۔ یہ پروگرام عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے 1974 میں شروع کیا تاکہ دنیا بھر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا سکیں اور انفیکشن سے محفوظ رکھا جاا سکے۔

پاکستان کے EPI پروگرام میں کون سی ویکسینز لگائی جاتی ہیں؟

پاکستان کے EPI پروگرام میں بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ ویکسینز شامل ہیں:

  • BCG
  • اورل پولیو ویکسین (OPV)
  • ہیپاٹائٹس بی
  • پینٹاویلنٹ ویکسین
  • نمونیا کی ویکسین (PCV)
  • روٹا وائرس ویکسین
  • انایکٹیویٹڈ پولیو ویکسین (IPV)
  • ایم آر (MR) ویکسین
  • ٹائیفائیڈ کنجوگیٹ ویکسین (TCV)
پاکستان میں پیدائش کے وقت کون سی ویکسینز لگتی ہیں؟

معمول کے EPI شیڈول کے مطابق پیدائش کے وقت یہ ویکسینز لگائی جاتی ہیں:

  • BCG
  • OPV-0
  • ہیپاٹائٹس بی (برتھ ڈوز)

BCG بچپن کی ٹی بی سے بچاتی ہے، جبکہ OPV پولیو سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے۔

نوزائیدہ بچے کی پہلی ویکسین کون سی ہے؟

پاکستان کے EPI شیڈول میں نوزائیدہ کو پیدائش کے وقت کئی ویکسینز لگتی ہیں، جن میں BCG، OPV-0 اور ہیپاٹائٹس بی شامل ہیں۔ اس لیے صرف ایک ویکسین کو "پہلی ویکسین" کہنے کے بجائے پیدائش کے پورے شیڈول کا ذکر کرنا زیادہ درست ہے۔

پیدائش کے 24 گھنٹوں کے اندر کون سی ویکسین لگتی ہے؟

ہیپاٹائٹس بی کی برتھ ڈوز پیدائش کے بعد جلد از جلد لگانے کی سفارش کی جاتی ہے۔ اس کا درست وقت اور طریقہ ماں کی ہیپاٹائٹس بی کی حالت اور نوزائیدہ کی طبی صورتحال پر منحصر ہوتا ہے۔ والدین اپنے معالج کے مشورے اور موجودہ قومی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام پر عمل کریں۔

EPI پاکستان میں TCV کیا ہے؟

TCV کا مطلب ٹائیفائیڈ کونجوگیٹ ویکسین (Typhoid Conjugate Vaccine) ہے۔ یہ بچوں کو ٹائیفائیڈ بخار سے بچاتی ہے۔ پاکستان نے 2019 سے اسے اپنے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں متعارف کروایا تھا، اور بعد میں اسے قومی ویکسین پروگرام کا حصہ بنادیا گیا۔ TCV معمول کے EPI شیڈول میں 9 ماہ کی عمر میں لگتی ہے۔

معمول کی ویکسینیشن میں TCV متعارف کروانے والا دنیا کا پہلا ملک کون سا ہے؟

پاکستان 2019 میں اپنے معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں ٹائیفائیڈ کونجوگیٹ ویکسین متعارف کروانے والا دنیا کا پہلا ملک بنا۔

EPI پاکستان میں کون سی نئی ویکسینز شامل کی گئی ہیں؟

پاکستان نے وقت کے ساتھ اپنے معمول کے پروگرام میں نئی ویکسینز شامل کی ہیں، مثلاً:

  • روٹا وائرس ویکسین 2017 میں متعارف کروائی گئی۔
  • ٹائیفائیڈ کونجوگیٹ ویکسین (TCV) 2019 میں شامل  کی گئی اور بعد میں قومی پروگرام میں پھیلائی گئی۔
BCG پیدائش کے وقت کیوں لگائی جاتی ہے؟

BCG کا مکمل نام Bacillus Calmette-Guérin ہے۔ یہ ویکسین نوزائیدہ بچوں کو ٹی بی کی سنگین اقسام، خاص طور پر چھوٹے بچوں میں شدید ٹی بی، سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔

MR ویکسین کیا ہے؟

MR کا مطلب Measles-Rubella (خسرہ اور روبیلا) ویکسین ہے۔ یہ بچوں کو دو وائرل انفیکشنز سے بچاتی ہے:

  • خسرہ (Measles)
  • روبیلا (Rubella)

پاکستان کے معمول کے EPI شیڈول میں MMR کے بجائے اب MR ویکسین استعمال ہوتی ہے۔

کیا MMR اور MR ویکسین ایک جیسی ہیں؟

نہیں۔

MR بچاتی ہے:

  • خسرہ
  • روبیلا سے

 جبکہ MMR بچاتی ہے:

  • خسرہ
  • ممپس (کن پیپڑے)
  •  اور روبیلا انفیکشن سے

پاکستان کے معمول کے EPI شیڈول میں خسرہ اور روبیلا کے لیے MR ویکسین استعمال ہوتی ہے۔

پاکستان میں بچوں کی ویکسین کا شیڈول (چارٹ) کیا ہے؟

معمول کے EPI شیڈول کے مطابق:

  • پیدائش: BCG، OPV-0، ہیپاٹائٹس بی
  • 6 ہفتے: OPV-1، پینٹا-1، PCV-1، روٹا-1
  • 10 ہفتے: OPV-2، پینٹا-2، PCV-2، روٹا-2
  • 14 ہفتے: OPV-3، پینٹا-3، PCV-3، IPV
  • 9 ماہ: MR-1، TCV، IPV-2
  • 15 ماہ: MR-2

(شیڈول میں تبدیلی ہو سکتی ہے، اس لیے قریبی EPI مرکز سے تصدیق کریں۔)

✅ اپنے بچے کی باقی ویکسینز کی تاریخیں جاننے کے لیے ہمارا ای پی آئی ویکسین شیڈول ٹول استعمال کریں۔
کیا EPI کی ویکسینز مفت ہیں؟

جی ہاں، سرکاری EPI مراکز پر معمول کی ویکسینز بچوں کو مفت لگائی جاتی ہیں۔

پینٹاویلنٹ ویکسین کس کس بیماری سے بچاتی ہے؟

پینٹاویلنٹ ایک ہی ٹیکے میں پانچ بیماریوں سے بچاؤ دیتی ہے:

  • ڈپتھیریا (خناق یا حلق کا انفیکشن)
  • پرٹوسس (کالی کھانسی)
  • ٹیٹنس (تشنج)
  • ہیپاٹائٹس بی اور
  • ہیموفلس انفلوئنزا بی(Hib) سے ہونے والا نمونیا اور دماغی جھلی کی سوزش سے بچاتی ہیں
PCV ویکسین کیا ہے اور کیوں لگائی جاتی ہے؟

PCV نمونیا کے جراثیم (نیموکوکس) سے بچاتی ہے، جو بچوں میں نمونیا، گردن توڑ بخار اور خون کے انفیکشن کا باعث بن سکتے ہیں۔

روٹا وائرس ویکسین کس لیے لگتی ہے؟

یہ ویکسین بچوں کو روٹا وائرس سے ہونے والے شدید ڈائریا (دست) سے بچاتی ہے، جس سے پانی کی کمی اور ہسپتال میں داخلے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

پولیو کے قطرے اور پولیو کا ٹیکہ (IPV) میں کیا فرق ہے؟

OPV منہ سے پلائے جانے والے قطرے ہیں، جبکہ IPV ٹیکے کی صورت میں لگائی جاتی ہے۔ دونوں پولیو سے بچاؤ دیتے ہیں اور دونوں ہی اب EPI شیڈول میں شامل ہیں۔

خسرے کی ویکسین کتنی بار اور کب لگتی ہے؟

MR ویکسین کی دو خوراکیں لگتی ہیں: پہلی 9 ماہ کی عمر میں اور دوسری 15 ماہ کی عمر میں۔

ویکسین لگنے کے بعد بخار ہو جائے تو کیا کریں؟

ویکسین کے بعد ہلکا بخار، ٹیکے کی جگہ پر درد یا سوجن اور چڑچڑاپن عام ہے اور عموماً ایک سے دو دن میں ٹھیک ہو جاتا ہے۔ بچے کو ہلکے کپڑے پہنائیں اور اسے دودھ یا فیڈ دیتے رہیں۔ بخار کی دوا اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے دیں۔ اگر بخار بہت تیز ہو، بچہ مسلسل روئے، دورہ پڑے یا سانس میں دشواری ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

اگر بچے کی کوئی ویکسین چھوٹ جائے تو کیا کریں؟

گھبرائیں نہیں۔ چھوٹی ہوئی ویکسین جلد از جلد قریبی EPI مرکز یا ڈاکٹر سے لگوا لیں۔ عموماً پورا کورس دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ڈاکٹر بچے کی عمر کے مطابق باقی خوراکوں کا شیڈول بنا دیں گے۔

کیا بچے کو بخار یا نزلہ زکام میں ویکسین لگوائی جا سکتی ہے؟

ہلکے نزلہ زکام یا معمولی بخار میں عموماً ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔ اگر بچہ شدید بیمار ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کر کے فیصلہ کریں۔

ویکسینیشن کارڈ کیوں ضروری ہے؟

ویکسینیشن کارڈ میں بچے کو لگی ہوئی ہر ویکسین کی تاریخ درج ہوتی ہے۔ اگلی ویکسین کی تاریخ معلوم کرنے، اسکول داخلے اور سفر کے لیے  بھی اب یہ ریکارڈ ضروری ہے۔ اسے محفوظ رکھیں۔

قریبی EPI ویکسینیشن سینٹر کیسے معلوم کریں؟

اپنے قریبی سرکاری ہسپتال، بنیادی مرکزِ صحت (BHU/RHC) یا لیڈی ہیلتھ ورکر سے رابطہ کریں۔ یہ مراکز عموماً ہفتے کے مقررہ دنوں میں ویکسینیشن کرتے ہیں۔

Disclaimer: This information is for general awareness only and is not a substitute for advice from a qualified healthcare professional. Vaccination schedules can be updated, so please confirm your child's immunization schedule with your nearest EPI centre or doctor.