Newborn Jaundice (Peelia): Home Care & Sunlight

Where Did the Sunlight-Jaundice Idea Come From?

Newborn baby with jaundice receiving home care. Information about breastfeeding, monitoring bilirubin levels, sunlight exposure guidance, and when to seek medical help for newborn jaundice.
Newborn Jaundice: Home Care & Sunlight Tips

This isn't a folk remedy — it traces back to an accidental medical observation. In 1956, at Rochford General Hospital in England, a nurse named Sister Jean Ward ran the premature baby unit. She believed fresh air and sunlight were beneficial, so she took babies outside on warm days. Doctors noticed babies exposed to sunlight showed less yellowing — in one case, a patch of skin covered by a sheet stayed yellow while the rest, exposed to sunlight, had cleared.

A few weeks later, a jaundiced baby's blood sample was accidentally left on a sunny windowsill, and when tested, the bilirubin level came back far lower than expected. This led Dr. Richard Cremer to build the first phototherapy machine in 1958 — using blue light, not UV rays.

Is it reliable? What proved reliable was controlled phototherapy (measured blue light, in hospital, monitored) — not raw sunlight. Sunlight does contain the same blue-light wavelength that breaks down bilirubin, so the idea isn't entirely wrong — but the dose can't be controlled, it carries harmful UV rays, and risks sunburn, dehydration, or temperature imbalance. That's why doctors treat home sunlight exposure as a supportive measure only, never a substitute for phototherapy.

Reference: Cremer RJ, Perryman PW, Richards DH. "Influence of Light on the Hyperbilirubinaemia of Infants." Lancet. 1958;271:1094-1097.

What TO Do (Home Care)

Show sunlight between 8 to 10 AM, or in the evening between 4 to 5 PM. Avoid harsh midday sun (11 AM to 3 PM). Undress the baby down to a diaper and expose to sunlight 2 to 3 times a day, 15 to 20 minutes each time. Sunlight through a window is not sufficient, as glass blocks most of the UV rays needed.

Keep the baby warm and dressed as usual.

Do the follow-up visit. Every newborn should be checked by a doctor within 2 to 3 days of going home, even if they look well.

Keep the mother's blood group report and the birth details ready to show the doctor.

Feed frequently — 8 to 12 times in 24 hours. Wake a sleeping baby every 2 hours to feed if needed. Count wet diapers: at least 6 per day by day 5-6, with yellow stool.

What NOT to Do

Do not give water, glucose water, sugar water, ghutti or honey. These do not lower bilirubin, they fill the stomach so the baby drinks less milk, and honey is unsafe under 1 year.

Do not use herbal or desi remedies or give any syrup unless a doctor prescribes it.

Do not stop breastfeeding unless your doctor specifically tells you to. Stopping usually makes it worse.

Do not store baby clothes with naphthalene (kafoor) mothballs. In a G6PD-deficient baby they can cause severe red cell breakdown.

Do not wait and watch if the baby is yellow in the first 24 hours, or if the yellow colour is moving down the body.

Do not rely on jharay, taweez or waiting instead of a blood test.

How to Check Jaundice at Home (Correctly)

Use natural daylight. Yellow bulbs and dim rooms fool the eye.

Gently press the baby's nose or forehead with a finger for a second. When you lift it, look at the skin colour.

Look at the whites of the eyes and the gums.

Check whether the yellow colour has reached the belly, legs and soles. Yellow going lower means a higher level.

Eyeballing is not accurate, especially on brown or dark skin, and it is easy to under-estimate. Only a bilirubin test (a skin meter or a small blood sample) tells the real level. Do not trust phone apps or photos.

Medical Treatment: Phototherapy

Phototherapy is controlled blue-light treatment in hospital. The baby lies undressed under the lamps with the eyes covered. UV rays are filtered out, the intensity is measured, and the bilirubin is re-checked during treatment. Breastfeeding continues. Most babies respond within a day or two. If the level is dangerously high, a doctor may need to do an exchange transfusion in a neonatal unit.

Doctors decide who needs treatment by comparing the bilirubin level with the baby's age in hours, gestation and risk factors. A level that is safe on day 5 can be dangerous at 30 hours old.

Blue LED bulbs or torches sold for home use are not a safe substitute. Home phototherapy should only be done with a proper device and under a doctor's supervision.

When to Go to the Doctor or Hospital Immediately

  • Yellow colour in the first 24 hours of life
  • Yellow colour reaching the legs or soles, or getting deeper quickly
  • Baby is very sleepy, hard to wake, floppy, or refuses feeds
  • High-pitched cry, arching of the back, or stiffness
  • Fever, vomiting, or fewer than expected wet nappies
  • Pale, white or clay-coloured stool or dark tea-coloured urine
  • Jaundice lasting more than 2 weeks in a full-term baby (3 weeks if premature)
  • Baby is premature, has a family history of jaundice or G6PD deficiency, or the mother's blood group is O or Rh-negative

Very high bilirubin can damage the brain (kernicterus). The good news is that this is almost always preventable when jaundice is checked and treated on time.

Myths and Facts

Common beliefFact
Dhoop cures jaundiceSunlight has blue light, but the dose is uncontrolled and it is unsafe as treatment. Use a bilirubin test and phototherapy.
Mother's milk causes the yellow colour, so stop itBreastfeeding usually helps clear jaundice. Stop only if a doctor advises.
Give water or ghutti to flush it outIt reduces milk intake and adds risk. It does not lower bilirubin.
Jaundice is contagiousIt is not infectious.
If the face is clear, the baby is fineYellow fades from the head downwards, so the face can look better while the level is still high.
Mother should avoid oily or "hot" foodsNo evidence that a mother's diet changes the baby's jaundice. She should eat a normal balanced diet and drink enough fluids.
عام خیالحقیقت
دھوپ یرقان کا علاج کرتی ہےدھوپ میں نیلی روشنی موجود ہوتی ہے، لیکن اس کی مقدار کنٹرول میں نہیں ہوتی، اس لیے علاج کے طور پر یہ غیر محفوظ ہے۔ بلی روبن ٹیسٹ اور فوٹو تھراپی کروائیں۔
ماں کا دودھ بچے کے پیلے پن کی وجہ ہے، بند کر دیں ماں کا دودھ پلانا پیلیا  کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ صرف ڈاکٹر کے مشورے سے بند کریں
پانی یا گھٹی دیں تاکہ پیلیا کم ہو جائے پانی یا گھٹی دودھ کی مقدار کو کم کرتا ہے، بلی روبن کم نہیں کرتا۔ جس سے بچے کا پیلیا بڑھ سکتا ہے۔
یرقان متعدی بیماری ہےیہ متعدی نہیں ہے
چہرہ صاف ہے تو بچہ ٹھیک ہےزردی سر سے نیچے کی طرف کم ہوتی ہے، پیلیا کی سطح اب بھی زیادہ ہو سکتی ہے
ماں تیل والی یا "گرم" غذاؤں سے پرہیز کرےاس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ ماں کی خوراک بچے کے یرقان پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اسے متوازن غذا اور کافی مقدار میں پانی  پینا چاہیے۔
Dr. Mohd Kamran Karim
Dr. Mohd Kamran Karim
MBBS, MCPS (Paediatrics) • 8+ Years Clinical Experience
Founder of Healthensia. Practicing physician specializing in child health, common illnesses, and preventive care. Read Full Bio →

اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs)

بچے کے پیلے پن (یرقان) کے لیے دھوپ کا صحیح طریقہ کیا ہے، کتنی دیر اور کس وقت لٹانا چاہیے، اور کیا کھڑکی کے شیشے سے آنے والی دھوپ کافی ہے؟

بچے کو دھوپ میں صبح 8 سے 10 بجے کے درمیان، یا شام کو 4 سے 5 بجے کے وقت لٹانا چاہیے۔ دوپہر کی تیز دھوپ (11 بجے سے 3 بجے) سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے بچے کی نازک جلد جھلس سکتی ہے۔ بچے کو صرف ڈائپر میں رکھ کر، دن میں 2 سے 3 مرتبہ، ہر بار 15 سے 20 منٹ کے لیے دھوپ میں لٹائیں۔ کھڑکی کے شیشے سے آنے والی دھوپ کافی نہیں ہے کیونکہ شیشہ زیادہ تر یو وی شعاعیں روک دیتا ہے۔ یہ صرف ایک معاون طریقہ ہے اور شدید یرقان کی صورت میں فوٹو تھراپی کا متبادل نہیں۔ ہر بچے کی صورتحال مختلف ہو سکتی ہے، اس لیے دھوپ دکھانے سے پہلے اور اگر پیلاپن تیسرے دن کے بعد بھی نظر آئے، ہاتھ پاؤں تک پھیل جائے، یا بچہ سست اور دودھ کم پی رہا ہو تو فوراً ماہرِ اطفال سے رجوع کریں۔

کیا نومولود بچے کو دھوپ دکھانے سے پیلا پن ٹھیک ہو جاتا ہے؟

دھوپ میں نیلی روشنی ہوتی ہے جو بلی روبن کو توڑ سکتی ہے، اس لیے یہ بات مکمل طور پر غلط نہیں۔ لیکن دھوپ کی مقدار کنٹرول نہیں ہو سکتی، اس لیے یہ محفوظ اور قابلِ بھروسہ گھریلو علاج نہیں ہے۔ اس سے بچے کی جلد جل سکتی ہے، جسم زیادہ گرم یا ٹھنڈا ہو سکتا ہے اور پانی کی کمی ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر اس کی جگہ فوٹوتھراپی استعمال کرتے ہیں، اس لیے دھوپ کو علاج کا متبادل نہ سمجھیں اور ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔

نومولود بچے میں پیلا پن کب نارمل ہوتا ہے؟

پیدائش کے دوسرے یا تیسرے دن پیلا پن شروع ہو، چہرے اور سینے تک رہے، بچہ اچھی طرح دودھ پیے اور جاگ کر دودھ مانگے تو عام طور پر یہ نارمل (فزیولوجیکل) جانڈس ہوتا ہے۔ یہ تیسرے سے پانچویں دن زیادہ ہوتا ہے اور ایک سے دو ہفتے میں ختم ہو جاتا ہے۔

بچے کا پیلا پن کتنے دن میں ٹھیک ہوتا ہے؟

مکمل مدت پر پیدا ہونے والے بچوں میں عموماً ایک سے دو ہفتے میں ٹھیک ہو جاتا ہے۔ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ اگر مکمل مدت کے بچے میں دو ہفتے کے بعد بھی پیلا پن رہے (یا قبل از وقت بچے میں تین ہفتے کے بعد) تو ڈاکٹر سے ضرور معائنہ کروائیں۔

بچے کا پیلا پن کب خطرناک ہوتا ہے؟

جب پیلا پن پیدائش کے پہلے 24 گھنٹوں میں شروع ہو، پیٹ، ٹانگوں یا تلووں تک پھیل جائے، بچہ بہت سست ہو یا دودھ نہ پیے، اونچی آواز میں روئے، جسم اکڑائے، پیشاب گہرے رنگ کا ہو یا پاخانہ سفید یا مٹیالا ہو۔ ان سب صورتوں میں فوراً ہسپتال جائیں۔

گھر پر بچے کا پیلا پن کیسے چیک کریں؟

قدرتی روشنی میں بچے کی ناک یا ماتھے کو انگلی سے ہلکا سا دبائیں اور رنگ دیکھیں۔ آنکھوں کی سفیدی، مسوڑھے، پیٹ، ٹانگیں اور تلوے بھی دیکھیں۔ یاد رکھیں کہ آنکھ سے دیکھ کر صحیح مقدار معلوم نہیں ہو سکتی، خاص طور پر گندمی یا سانولی جلد میں۔ اصل مقدار صرف بلی روبن ٹیسٹ سے معلوم ہوتی ہے۔

گھر پر پیلے پن میں بچے کی کیا دیکھ بھال کریں؟

بچے کو 24 گھنٹے میں 8 سے 12 مرتبہ دودھ پلائیں۔ سوئے ہوئے بچے کو ہر 2 گھنٹے بعد جگا کر دودھ پلائیں۔ پیمپر گنیں: پانچویں چھٹے دن سے کم از کم 6 گیلے پیمپر روزانہ ہوں اور پاخانہ پیلا ہو۔ بچے کو گرم رکھیں اور ڈاکٹر کے فالو اپ پر ضرور جائیں۔

کیا پیلے پن میں ماں کا دودھ بند کر دینا چاہیے؟

نہیں۔ ماں کا دودھ جاری رکھنا چاہیے کیونکہ زیادہ دودھ پینے سے پاخانے کے ذریعے بلی روبن خارج ہوتا ہے۔ صرف اسی صورت میں روکیں جب ڈاکٹر خاص طور پر کہے۔

کیا پیلے بچے کو پانی، گھٹی، شہد یا چینی کا پانی دے سکتے ہیں؟

نہیں۔ ان چیزوں سے بلی روبن کم نہیں ہوتا، بلکہ بچے کا پیٹ بھر جاتا ہے اور وہ کم دودھ پیتا ہے جس سے پیلا پن بڑھ سکتا ہے۔ شہد ایک سال سے کم عمر بچوں کے لیے غیر محفوظ ہے۔ ڈاکٹر کے کہے بغیر کوئی دوا، جڑی بوٹی یا دیسی ٹوٹکہ نہ دیں۔

کیا پیلے بچے کو نہلا سکتے ہیں؟

جی ہاں، عام معمول کے مطابق نہلانے سے پیلا پن نہ بڑھتا ہے اور نہ کم ہوتا ہے۔ بس کمرہ گرم رکھیں، جلدی نہلائیں اور فوراً خشک کر کے کپڑے پہنائیں تاکہ بچہ ٹھنڈا نہ ہو۔

فوٹوتھراپی کیا ہوتی ہے اور کیا یہ محفوظ ہے؟

فوٹوتھراپی میں بچے کو ہسپتال میں خاص نیلی روشنی کے نیچے لٹایا جاتا ہے، آنکھوں پر حفاظتی پٹی ہوتی ہے اور مضر شعاعیں فلٹر کی جاتی ہیں۔ روشنی کی شدت ماپی جاتی ہے اور بلی روبن بار بار چیک ہوتا ہے۔ ڈاکٹر کی نگرانی میں یہ محفوظ علاج ہے اور اس دوران دودھ پلانا جاری رہتا ہے۔

کیا گھر میں نیلی ایل ای ڈی یا ٹیوب لائٹ سے فوٹوتھراپی ہو سکتی ہے؟

نہیں۔ عام نیلے بلب یا ٹارچ میں مطلوبہ شدت اور صحیح طول موج کی ضمانت نہیں ہوتی، اس لیے یہ علاج نہیں ہیں اور صرف وقت ضائع کرتے ہیں۔ گھر پر فوٹوتھراپی صرف مستند مشین اور ڈاکٹر کی نگرانی میں ہو سکتی ہے۔

کیا ماں کے کھانے پینے سے بچے کا پیلا پن کم یا زیادہ ہوتا ہے؟

اس کا کوئی ثبوت نہیں کہ ماں کے تیل والے، گرم یا ٹھنڈے کھانے پرہیز کرنے سے بچے کا پیلا پن بدلتا ہے۔ ماں متوازن غذا کھائے، پانی زیادہ پیے اور بچے کو بار بار دودھ پلائے۔

کیا نومولود کا پیلا پن ایک سے دوسرے کو لگتا ہے؟

نہیں، یہ چھوت کی بیماری نہیں ہے۔

کیا پیلا پن بچے کے دماغ کو نقصان پہنچا سکتا ہے؟

جی ہاں، اگر بلی روبن بہت زیادہ ہو جائے اور علاج نہ ہو تو یہ دماغ کو متاثر کر سکتا ہے جسے کرنیکٹرس کہتے ہیں۔ اس کی علامات میں شدید سستی، دودھ نہ پینا، اونچی آواز میں رونا اور جسم اکڑنا شامل ہیں۔ وقت پر ٹیسٹ اور علاج سے یہ تقریباً ہمیشہ روکا جا سکتا ہے۔

جی سکس پی ڈی (G6PD) کی کمی کیا ہے اور پیلے پن میں اس کا کیا تعلق ہے؟

یہ خون کے سرخ خلیوں کے ایک انزائم کی کمی ہے جو ہمارے خطے میں نسبتاً عام ہے۔ اس میں سرخ خلیے جلدی ٹوٹتے ہیں اور پیلا پن تیزی سے بڑھ سکتا ہے۔ ایسے بچوں کے کپڑوں کے پاس نیفتھلین (کافور کی گولیاں) نہ رکھیں اور ڈاکٹر کو خاندان میں اس کی ہسٹری ضرور بتائیں۔

اگر پیدائش کے پہلے دن ہی بچہ پیلا ہو جائے تو کیا کریں؟

پہلے 24 گھنٹوں میں آنے والا پیلا پن نارمل نہیں ہوتا اور اس کی وجہ تلاش کرنا ضروری ہے، جیسے خون کے گروپ کا فرق یا انفیکشن۔ اسی وقت ڈاکٹر یا ہسپتال سے رجوع کریں اور بلی روبن ٹیسٹ کروائیں۔

پیلا پن دو ہفتے سے زیادہ رہے تو کیا کریں؟

ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔ ماں کے دودھ کا پیلا پن ہو سکتا ہے جو عام طور پر بے ضرر ہوتا ہے، لیکن تھائیرائیڈ، جگر یا پت کی نالی کے مسائل کو رد کرنے کے لیے ٹیسٹ ضروری ہیں۔ اگر پاخانہ سفید یا مٹیالا ہو اور پیشاب گہرا ہو تو فوراً ڈاکٹر کو دکھائیں۔

کیا وٹامن ڈی کے لیے دھوپ دکھانا پیلے پن کو ٹھیک کرتا ہے؟

نہیں۔ وٹامن ڈی اور پیلا پن دو الگ معاملات ہیں۔ ماں کا دودھ پینے والے بچوں کو عموماً ڈاکٹر کے مشورے سے وٹامن ڈی کے قطرے دیے جاتے ہیں، براہِ راست دھوپ کی ضرورت نہیں ہوتی، اور وٹامن ڈی سے پیلا پن کم نہیں ہوتا۔